چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے ڈپٹی ڈائریکٹر نیب کراچی محمد ندیم ساجدکو تین ماہ کے لئے فوری طور پر معطل کر دیا

 
0
684

اسلام آباد اپریل 22 (ٹی این ایس): قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے ڈپٹی ڈائریکٹر نیب کراچی محمد ندیم ساجدکو تین ماہ کے لئے فوری طور پر معطل کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق محمد ندیم ساجد ڈپٹی ڈائریکٹر، نیب کراچی کو نیب ایمپلائز ٹرمز اینڈ کنڈیشنز آف سروسز 2002ء کے سیکشن 11.04 کے تحت معطل کیا گیا ہے۔ قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے کہا کہ نیب خود احتسابی کے ساتھ ساتھ احتساب سب کے لئے کی پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہے۔