سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے رواں سیشن کے لئے پینل آف چیئرپرسن کے ناموں کا اعلان کردیا

 
0
426

اسلام آباد اپریل 22 (ٹی این ایس): سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے رواں سیشن کے لئے پینل آف چیئرپرسن کے ناموں کا اعلان کردیا۔ پیر کو سپیکر قومی اسمبلی نے میجر (ر) طاہر صادق‘ سردار جعفر خان لغاری‘ خرم دستگیر خان‘ عطاء اللہ‘ نوید قمر اور اسعد محمود کو پینل آف چیئرپرسن کے اراکین کے طور پر نامزد کیا جو سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کی عدم موجودگی میں قومی اسمبلی کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔