برلن جولائی19(ٹی این ایس) :ہالی وڈ کی ایکشن تھرلرفلم’’ ایٹامک بلونڈ ‘‘28 جولائی کو ریلیز کیلئے تیار ہے۔ فلم کی تشہیر کی گئی برلن میں تو اسٹار کاسٹ نے بھرپور شرکت کرکے تقریب کی رونقیں بڑھادیں۔ایکشن، مسٹری اور تھرل پر مبنی فلم ایٹامک بلونڈ کی کہانی انڈر کور ایم آئی 6 ایجنٹ کے گرد گھومتی ہے جسے روانہ کیا جاتا ہے برلن، ساتھی ایجنٹ کے پراسرار قتل کی تفتیش کے لیے۔ فلم 28 جولائی کو بڑے پردے کی زینت بنائی جارہی ہے، جس میں مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے صوفیہ بوٹیلا، چارلیز تھیرون، جیمس میک آوے، جون گڈ مین اور جیمس فالکنر سمیت بڑے اداکار جو برلن میں سجی تشہیری تقریب میں شریک ہوئے پرستار تو ان کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے بے تاب رہے۔اس موقع پر خاتون جاسوس کا کردار نبھانے والی اداکارہ چارلیز تھیرون کا کہنا تھا کہ فلم میں ان کا کردار خواتین کو ضرور متاثر کرے گا