امریکا کے شہر سان ڈیاگو میں کامک کون میلے کا آغاز ٗچار روز جاری رہے گا

 
0
481

سان ڈیاگو جولائی 20(ٹی این ایس) امریکا کے شہر سان ڈیاگو میں کامک کون میلے کا آغازکردیا گیا۔ لوگ اپنے پسندیدہ کرداروں کا روپ بھر کر شریک ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق انچاسواں سالانہ کام کون امریکا کی ریاست کیلیفورنیا کے شہر ساں ڈیگو میں شروع ہو گیا۔اپنے پسندیدہ کرداروں کا روپ دھارے لوگوں نے بھرپور شرکت کی، کامک کتابوں، سائنس فکشن کرداروں کی تشہیر کیلئے انیس سو ستر میں شروع ہوا یہ میلہ چار دن جاری رہے گا،منتظمین کو توقع ہے کہ اس بار دنیا بھر سے ایک لاکھ تیس ہزار لوگ اسے دیکھنے آئیں گے۔ ڈزنی، مارول، تونٹیتھ سنچری فاکس اور وارنر برادرز کے سائنس فکشن سپر ہیروز کردارتوجہ کا مرکز ہیں۔اس برس پہلی بار کینیڈا، جاپان، سپین، بھارت، ہالینڈ اور میکسیکو کومک کون میں اپنے کرداروں اور اشیا کی نمائش کر رہے ہیں