متحدہ عرب امارات نے پاکستانیوں پر ویزا پابندی کی خبروں کو بے بنیاد قراردیدیا

 
0
362

دبئی دسمبر 20(ٹی این ایس)متحدہ عرب امارات نے پاکستانیوں کو ویزاجاری کرنے پر عارضی پابندی خبروں کو بے بنیاد قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی شہریوں کے ویزوں پر کسی قسم کی پابندی عائد نہیں کی گئی۔پاکستانی درخواست گزاروں پر عارضی پابندی سے متعلق ان افواہوں نے اس وقت جنم لیا جب سوشل میڈیا پر یو اے ای کے ایک محکمے کا مبینہ جعلی نوٹس گردش کرنے لگا۔اس جعلی نوٹس کے مطابق یو اے ای کے محکمہ امیگریشن نے پاکستانیوں کو ویزا جاری کرنے پر عارضی پابندی عائد کی تھی اور نوٹس کے مطابق وہ پاکستانی جن کے پاس پہلے سے ویزا موجود ہے وہ سفر کرسکتے ہیں۔اس مبینہ جعلی نوٹس کے بنیاد پر پاکستانی میڈیا پر خبریں چلتی رہیں۔ تاہم اب یو اے ای کے محکمہ خارجہ امور نے ان تمام خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ صورتحال نارمل ہے۔محکمے کے مطابق پاکستانی، ویزا حاصل کرنے کے بعد کسی وقت دبئی آسکتے ہیں