پاک فوج کے آپریشن کے نتیجے میں پورے ملک میں باالعموم اور فاٹا میں باالخصوص80 فیصد سے زیادہ امن لوٹ آیا ہے ،گورنرخیبرپختونخوا

 
0
370

 

پشاور،دسمبر20(ٹی این ایس) : گورنرخیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا نے کہا ہے کہ پاک فوج کے آپریشن کے نتیجے میں پورے ملک میں باالعموم اور فاٹا میں باالخصوص80 فیصد سے زیادہ امن لوٹ آیا ہے عارضی طورپر بے گھر قبائلی عوام کو دوبارہ اپنے علاقوں میں آباد کروادیاگیا ہے اورفاٹا میں ترقیاتی عمل کانئے سرے سے آغاز کردیاگیا ہے۔ فاٹامیں حالات سرمایہ کاری کیلئے سازگار ہیں اورسی پیک کے فوائد میں فاٹا کوبھی شریک کیاجارہاہے۔

وہ بائیسویںسنیئر مینجمینٹ کورس کراچی کے شرکاء سے اظہارخیال کر رہے تھے۔ کورس کے شرکاء نے ڈائریکٹرجنرل روشن علی شیخ کی قیادت میں بدھ کے روز گورنرہاوس پشاورمیں گورنر سے ملاقات کی اس موقع پر شیلڈ اورتحائف کاتبادلہ بھی کیاگیا۔اس موقع پرسیکرٹری لا اینڈآرڈررضا حسن اورسیکرٹری سوشل سیکٹریوسف رحیم نے کورس کے شرکاء کو فاٹا کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی شرکاء کے سولات کے جوابات دیتے ہوئے گورنر نے کہاکہ حکومت فاٹا میں ایف سی آر کے خاتمے وہاں اصلاحات کے پیکج سمیت فاٹا کو صوبہ خیبرپختونخوا میں ضم کرنے کیلئے اقدامات کا آغاز کرچکی ہے اور فاٹا کو ترقی وخوشحالی کے قومی دھارے میں شامل کیا جارہا ہے تاکہ وہاں سے پسماندگی دور ہو اور وہ بھی ملک کے دیگر حصوں کی طرح ترقی کرسکے۔

گورنر نے شرکاء کے سوالوں کے تفصیلی جوابات دیئے اورملکی علاقائی اورعالمی حالات کے تناظر میں فاٹا کی اہمیت اجاگر کی۔