کراچی،نیب سندھ کے افسران پر کرپشن میں ملوث ہونے کا الزام،3 نیب ڈپٹی ڈائریکٹر کے خلاف مقدمہ درج

 
0
478

کراچی دسمبر 20(ٹی این ایس) نیب سندھ کے افسران پر کرپشن میں ملوث ہونے کا الزام گرفتار ملزم نے 3 نیب ڈپٹی ڈائریکٹر سمیت دیگر کے خلاف درج کروایا،مدعی نے ایف آئی آر میں الزام لگایاہے کہ نیب افسران نے رشوت کیلئے اغوا کیا،ایڈمنسٹریٹر پوسٹ آفس اور انکم ٹیکس کوآپریٹو سوسائٹی اقبال چنا بھی مقدمے میں نامزد ہیں۔ تفصیلات کے مطابق نیب سندھ کے افسران پر کرپشن میں ملوث ہونے کا الزام ہے،

نیب کے تین ڈپٹی ڈائریکٹرز سمیت چار افراد کے خلاف ساُوتھ زون میں مقدمہ درج کر لیا,مقدمہ کرپشن کے الزام میں گرفتار ملزم نے 3 نیب ڈپٹی ڈائریکٹر سمیت دیگر کے خلاف درج کروایا، نیب افسران نے رشوت کیلئے اغوا کیا، مدعی کا ایف آئی آر میں الزام ، مقدمے میں اغوا اور جان سے مارنے کی دھمکی کی دفعات بھی شامل ہیں۔ملزمان نے سابق ڈسٹرکٹ اکاوُنٹ افسر سکندر علی کو

انکوائری کے نام پر بلایا اور اغوا کی کوشش کی، نیب افسران و دیگر نے مدعی کو اسلحہ دکھایا اور جان سے مارنے کی دھمکی دی۔ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے سکندر علی کو نیب انکوائری کے بدلے 1 کروڑ طلب کیا اور گرفتاری کی دھمکی دی، مقدمے میں ڈپٹی ڈائریکٹر سرویج شیخ، بلال چوہدی اور گل افرادی شامل ہیں,

ایڈمنسٹریٹر پوسٹ آفس اور انکم ٹیکس کوآپریٹو سوسائٹی اقبال چنا بھی مقدمے میں نامزد جبکہ ملزمان کال اور میسجز پر بھی دھمکیاں دیتے رہے۔ واقعے کے فوری بعد ملزم ڈپٹی ڈائریکٹر بلال چوہدری کو نیب کوئٹہ بھیج دیا گیا۔