راولپنڈی(ٹی این ایس) روات میں خاندانی رنجش پر 3 افراد کے قتل اور 06 افراد کے زخمی ہونے کا معاملہ،واقعہ میں ملوث دونوں فریقین کے 06 افراد کو تحویل میں لے لیا

 
0
194

راولپنڈی( )روات میں خاندانی رنجش پر 3 افراد کے قتل اور 06 افراد کے زخمی ہونے کا معاملہ،واقعہ میں ملوث دونوں فریقین کے 06 افراد کو تحویل میں لے لیا۔تفصیلات کے مطابق روات میں خاندانی رنجش پر 3 افراد کے قتل اور 06 افراد کے زخمی ہونے کے معاملہ پرسی پی او سیدخالد ہمدانی کی ہدایت پر ایس پی صدر کی زیر نگرانی ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دی گئی، روات پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث دونوں فریقین کے 06 افراد کو تحویل میں لے لیا،گرفتار ملزمان میں ایک فریق کے عمیر اور زبیر شامل ہیں،دوسرے فریق کے گرفتار افراد میں ارسلان، حسنین، عبد الحمید اور علی شان شامل ہیں، مقتولین کی شناخت طارق، احتشام اور عامر کے نام سے ہوئی،نعشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، واقعہ میں ملوث دیگر افراد کی گرفتاری کے لئے بھی ریڈز کئے جا رہے ہیں،قانونی کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہناتھاکہ افسوسناک واقعہ میں ملوث ملزمان کو قرارواقعی سزا دلوائی جائے گی۔