راولپنڈی(ٹی این ایس) ایس ایس پی آپریشنزفلائٹ لیفٹیننٹ (ر) حافظ کامران اصغر کی پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں میٹنگ

 
0
98

 ایس ایس پی آپریشنزفلائٹ لیفٹیننٹ (ر) حافظ کامران اصغر کی پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں میٹنگ، میٹنگ میں ڈی ایس پی لیگل اورتھانوں کے محرران کی شرکت، ایس ایس پی آپریشنز نے فرداً فرداً کارکردگی کا جائز ہ لیا اورافسران کو ہدایات دیں، زیر تفتیش مقدمات کو میرٹ پر یکسو کرکے بروقت چالان جمع کروائیں اور موثر پیروی کریں تاکہ ملزمان کی سزایابی یقینی بنائی جا سکے۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشنزفلائٹ لیفٹیننٹ (ر) حافظ کامران اصغرنے پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں میٹنگ کا انعقاد کیا، میٹنگ میں ڈی ایس پی لیگل اورتھانوں کے محرران نے شرکت کی، ایس ایس پی آپریشنز نے فرداً فرداً کارکردگی کا جائز ہ لیا اورافسران کو ہدایات دیں، ایس ایس پی آپریشنزفلائٹ لیفٹیننٹ (ر) حافظ کامران اصغر کا کہناتھاکہ سنگین مقدمات کے اشتہاریوں کی گرفتاری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، زیر تفتیش مقدمات کو میرٹ پر یکسو کرکے بروقت چالان جمع کروائیں اور موثر پیروی کریں تاکہ ملزمان کی سزایابی یقینی بنائی جا سکے،تھانوں کے ریکارڈ کی تکمیل کو یقینی بنایا جائے، تھانوں میں آنے والے شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آتے ہوئے ان کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کیے جائیں، شہریوں کی جان ومال کی حفاظت کو یقینی بنانے آپ سب کا کردار بہت اہم ہے،غفلت اورکوتاہی کسی صورت برادشت نہیں کی جائے گی۔