راولپنڈی، اگست 12(ٹی این ایس): پیر ودھائی کے علاقہ میں بدنام زمانہ اور دبنگ قسم کی خاتون منشیات فروش، شاہین عرف شہینو کو سرچ آپریشن کے دوران گرفتار کر لیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق خاتون کو تھانہ پیر ودھائی میں پہنچا دیا تاہم سفارشی بھی تھانہ پہنچ گئے جو پولیس کو اسے رہا یا سردست کیس نہ بناے پر “آمادہ” کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔
بتایا جاتا ہے کہ شہینو عرصہ دراز سے پیر ودھائی کے علاقہ اسلام پورہ میں منشیات فروشی کا کاروبار کر رہی ہے اور یہ خاتون اپنے گھر پر یہ گھناونا کاروبار کر رہی ہے ۔
شہینو پر مصطفے کمال اور سکندر ایس ایچ او نےبھی 9/B کے پرچے کاٹے تھے۔













