لینڈ روٹ ایجنٹوں،اشتہاریوں اور انسانی اسمگلروں کیخلاف پنجاب بھر میں آپریشن

 
0
261

ایف آئی اے ٹیموں نے شیخوپورہ،میرپور،سیالکوٹ، حافظ آباد اور گوجرانوالہ میں کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 32انسانی اسمگلروں کو گرفتار کر لیا

گوجرانوالہ، اگست 12(ٹی این ایس): ایف آئی اے گوجرانوالہ کا لینڈ روٹ ایجنٹوں،اشتہاریوں اور انسانی اسمگلروں کیخلاف پنجاب کے مختلف شہروں بڑے پیمانے پر کرک ڈاؤن شروع کر دیا ہے۔

ایف آئی اے ٹیموں نے شیخوپورہ،میرپور،سیالکوٹ، حافظ آباد اور گوجرانوالہ میں کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 32انسانی اسمگلروں کو گرفتار کر لیا ہے۔

گرفتار ملزمان میں شہزاد خان،غلام عباس،جاوید اقبال،محمد صدیق،وحید احمد،شاہد حسین،نسیم یوسف،نجم عباس،وقار محمد ریاض،شیزاد خان،غلام عباس،رحمت اللہ،علی رضا،فرید،شبیر،شاہد،وحید احمد،نسیم یوسف،محمد بوٹا،تبسم عنایت،نثار احمد،محمد یعقوب،رانا ارشد اور افسر الیاس شامل ہیں۔

گرفتار ملزمان ایف آئی اے کو مختلف انسانی اسمگلنگ کے مقدمات میں مطلوب تھے۔

گرفتار ملزمان انسانی اسمگلنگ مختلف نیٹ ورک چلا رہے تھے۔