لاہور: قلعہ گجر سنگھ میں ہسپتال کے کمر ے میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے کی واردات، سامان جل کر راکھ

 
0
368

لاہور، اگست 12(ٹی این ایس):قلعہ گجر سنگھ کے علاقہ میں واقع ہسپتال کے کمر ے میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے وہاں موجود سامان جل کر راکھ کا ڈھیر بن گیا،اس واقع کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور امدادی ٹیموں نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا۔تفصیلات کے مطابق قلعہ گجر سنگھ ریلوئے کیرن ہسپتال میں ڈاکٹرز روم میں اے سی کے کنکشن میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی جس نے سارے کمرے کو دیکھتے ہی دیکھتے اپنی لپیٹ میں لے لیااور وہا ں موجود تمام سامان جل کر راکھ کا ڈھیر بن گیا۔اس واقع کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور امدادی ٹیموں نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے تھوڑی ہی دیر میں آگ پر قابو پالیاتاحال کسی بھی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔