پولیس نےلڑکیوں کو حراست میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا
لاہور اگست 11(ٹی این ایس): صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں شہریوں کو لفٹ کے بہانے لوٹنے والی 2 مبینہ نوسر باز خواتین ایک ساتھی سمیت پکڑی گئیں۔ایک شہری قیصر نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے الزام لگایا کہ خواتین اور ان کا ساتھی پیکو روڈ پر بلیک میلنگ کے ذریعے لوگوں سے رقم بٹورتے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ جھانسے میں نہ آنے والوں کو زیادتی کے الزام سے ڈرایا جاتا ہے۔ پولیس نے لڑکیوں کو حراست میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا۔