چاہتا ہوں کہ تمام پاکستانی 14 اگست کو بھرپور طریقے سے یوم آزادی کا جشن منائیں: عمران خان

 
0
425

اسلام آباد، اگست 11(ٹی این ایس):متوقع وزیراعظم پاکستان عمران خان نے قوم سے کہا ہے کہ وہ بھر پور انداز میں  یوم آزادی  منائے،

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں عمران خان نے لکھا ”میں چاہتا ہوں کہ تمام پاکستانی 14 اگست کو بھرپور طریقے سے یوم آزادی کا جشن منائیں کیونکہ اب ہم نئے پاکستان کی منزل کی جانب گامزن ہیں جہاں قائداعظم کے خواب کی تعبیر ملے گی، انشاءاللہ۔۔۔“