راولپنڈی(ٹی این ایس) پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ون رائے سلطان بھٹی کی زیر صدارت 02 روزہ تربیتی ورکشاپ

 
0
60

راولپنڈی

پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ون رائے سلطان بھٹی کی زیر صدارت 02 روزہ تربیتی ورکشاپ، ورکشاپ میں ایڈیشنل ڈائریکٹر ٹریننگ، ایڈیشنل ڈائریکٹر الیکشن کمیشن،ڈی ایس پی سیکورٹی بھی موجود تھے، تربیت حاصل کرنے والے افسران میں راولپنڈی رینج کے تمام اضلاع کے افسران شامل ہیں، 02 روزہ ورکشاپ میں ماسٹر ٹرینرز کو تربیت فراہم کی جا رہی ہے، ماسٹر ٹرینرز بعد ازاں دیگر پولیس افسران کو تربیت فراہم کر سکیں گے،ورکشاپ میں الیکشن کے دوران بے ضابطگیوں کی روک تھام، سدباب اور قانونی چارہ جوئی کے متعلق آگاہی فراہم کی گئی۔تفصیلات کے مطابق پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ون رائے سلطان بھٹی کی زیر صدارت 02 روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا، ورکشاپ میں ایڈیشنل ڈائریکٹر ٹریننگ نگہت صدیق ایڈیشنل ڈائریکٹر الیکشن کمیشن صدف صغریٰ،ڈی ایس پی سیکورٹی راولپنڈی مرزا طاہر سکندر بھی موجود تھے، تربیت حاصل کرنے والے افسران میں راولپنڈی رینج کے تمام اضلاع کے افسران شامل ہیں، 02 روزہ ورکشاپ میں ماسٹر ٹرینرز کو تربیت فراہم کی جا رہی ہے، ماسٹر ٹرینرز بعد ازاں دیگر پولیس افسران کو تربیت فراہم کر سکیں گے،ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر راولپنڈی نے الیکشن کے ضابطہ اخلاق پر لیکچر دیا، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نے الیکشن کمیشن کے جاری کردہ ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد میں پولیس کے کردار پر روشنی ڈالی، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نے الیکشن کے پر امن، آزاد، منصفانہ اور شفاف الیکشن کے انعقاد میں پولیس کے کردار اور ذمہ داری کے متعلق بریفنگ دی،ورکشاپ میں الیکشن کے دوران بے ضابطگیوں کی روک تھام، سدباب اور قانونی چارہ جوئی کے متعلق آگاہی فراہم کی گئی،ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کے لئے پولیس کا کرادار انتہائی اہمیت کا حامل ہے، پولیس افسران کی پولنگ سامان کی ترسیل اور حفاظت، پولنگ کے دوران امن وامان کی صورتحال، سیکورٹی سمیت ضابط اخلاق کے متعلق معلومات فراہم کی۔