وفاقی وزیر شبلی فراز اور جنرل منیجر فلپس برائے سنگاپور ، ملائیشیا ، فلپائن اور پاکستان لارنس چیا کے مابین آن لائن ملاقات

 
0
154

اسلام آباد 20 مئی 2021 (ٹی این ایس): وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز اور جنرل منیجر فلپس برائے سنگاپور ، ملائیشیا، فلپائن اور پاکستان لارنس چیا کے مابین جمعرات کو آن لائن ملاقات ہوئی۔ملاقات کا مقصد دو طرفہ تعاون کیلئے راہ ہموار کرنا تھا۔فلپس کےکنٹری منیجر برائے پاکستان محمد ظفر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

وفاقی وزیر شبلی فراز نے بات چیت کے دوران ریسرچ و ڈویلپمنٹ کے شعبے میں تعاون کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ ہماری توجہ خاص طور پر صحت کے شعبے میں پروڈکٹ ڈویلپمنٹ پر ہے۔ شبلی فراز نے کہا کہ فلپس کا ٹیکنالوجی اور جدت کے شعبوں میں 125 سالہ شاندار ورثہ ہے اور یہ ان شعبوں کی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔دونوں فریقوں نے صحت اور دیگر شعبوں کی ترقی کے لئے ایم او یوز کی ضرورت پر اتفاق کیا۔