لاہور، اگست 12(ٹی این ایس):ڈولفن سکواڈ نے پولیس ایمرجنسی 15 کی کال پر فوری ریسپانس کرتے ہوئے بڑی کارروائی کی اور ڈیفنس سے تین رکنی خواتین کا گروہ گرفتار کرلیا۔ ذرائع کے مطابق خواتین گھروں میں کام کرنے کے بہانے وارداتیں کرتی تھیں۔ متاثرین نے دو دن قبل خاتون کو بطور ملازمہ گھر میں نوکری پر رکھا تھا۔ صائمہ، ثریا اور حنیفہ کو مزید کاروائی کے لیے تھانہ ڈیفنس بی کے حوالے کردیا گیا۔