لاہور:ساندہ کے علاقہ میں 40سالہ خاتون سڑک عبور کرتے ہوئے جاں گنوا بیٹھی

 
0
918

لاہور، اگست 12(ٹی این ایس):ساندہ کے علاقہ میں تیز رفتار گاڑی نے سڑک عبور کرنے والی 40سالہ خاتون کو ٹکر مار کر ہلاک کردیا ،پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش اپنی تحویل میں لے کرضروری کاروائی کے بعد لواحقین کے سپرد کردی ۔تفصیلات کے مطابق ساندہ کے علاقہ چارنمبر ڈی کے قریب تیز رفتار گاڑی نے سڑک عبور کرتی ہوئی 40سالہ عابدہ بی بی کو ٹکر مار دی جس کے باعث وہ شدید زخمی ہوگئی جبکہ ڈرائیور گاڑی سمیت موقع سے فرار ہوگیا۔زخمی خاتون کو تشویشناک حالت میں طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیاجہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی ۔اس واقع کی اطلاع پولیس کو دے دی گئی جنہوں نے موقع پر پہنچ کرلاش اپنی تحویل میں لے کر ضروری کاروائی کے بعد لواحقین کے سپرد کردی ۔