پی ٹی آئی کا اہم اور غیر متوقع فیصلہ، چیچہ وطنی کے نوجوان اور نسبتاََ غیر معروف رہنماء رائے محمد مرتضیٰ اقبال کو وزیر اعلیٰ کے طور پر نامزد کر لیا گیا

 
0
624

لاہور، اگست 12(ٹی این ایس): پاکستان تحریک انصاف نے  غیر متوقع  فیصلہ کے تحت چیچہ وطنی سے منتخب ہوئے رکن قومی واسمبلی رائے محمد مرتضیٰ اقبال کو پنجاب کے وزیر اعلیٰ کے طور پر نامزد کر لیا ہے۔

ٹی این ایس کو خصوصی ذرائع سے ملی اطلاعات کے مطابق  پی ٹی آئی نے پنجاب کی وزارت اعلیٰ  چیچہ وطنی رائے محمد مرتضیٰ کو سونپنے کا فیصلہ کر لیا ہے جو کئی حلقوں حتیٰ کی بعض پی ٹی آئی کی صفوں میں موجود لوگوں کے لئے بھی خاصا غیر متوقع ہے۔

رائے محمد مرتضیٰ نے حالیہ انتخابات میں قومی و صوبائی اسمبلی (149NA- اور 201PP-) کی  دونوں نشستوں پہ کامیابی حاصل کر کے پارٹی میں اپنی اہمیت قائم کی۔

واضع رہے کہ پی ٹی آئی کی طرف سے پہلے سے ہی یہ عندیہ دیا جارہا تھا کہ پنجاب کی وزارت اعلیٰ، جو دیگر صوبوں کے مقابلے میں خاصی اہمیت کی حامل مانی جاتی ہے، کسی نوجوان  دی جائے گی۔