لاہور ،دسمبر 31 (ٹی این ایس): ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمر جنسی سروس (ریسکیو 1122) ڈاکٹر رضوان نصیر نے اعلیٰ سطحی میٹننگ میں 2017کی سالانہ کارکردگی کاجائزہ لیا۔ میٹنگ پنجاب ایمر جنسی سروس کے ہیڈ کوارٹر میں منعقدہوئی جس میں سینئر مینجمنٹ بشمول صوبائی مانیٹرنگ آفیسر رفعت ضیاء، رجسٹرار ایمرجنسی سروسز اکیڈمی ڈاکٹر فرحان خالد،ڈپٹی ڈائریکٹر ہیومن ریسورس ڈاکٹر فواد شہزاد مرزا،ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈیویپلمنٹ فہیم احمد قریشی ،ڈپٹی ڈائر یکٹر آپریشن ایاز اسلم ،ڈپٹی ڈائر یکٹر عرفان نصیر،ہیڈ آف پراونشل مانیٹرننگ سیل نعیم مرتضیٰ اور دیگر افسران بھی شامل تھے۔پراونشل مانیٹرنگ سیل نے ڈی جی ریسکیو پنجاب کو بریف کیا کہ ریسکیو 1122نے2017 میں پنجاب کے تمام اضلاع میں سات منٹ رسپانس ٹائم برقرار رکھتے ہوئے786137ریسکیو آپریشنز میں867621ایمرجنسی متاثرین کو ریسکیوکیا۔
ایمرجنسی ڈیٹا کے مطابق 2017میں ریسکیو 1122نے 262837روڈ ٹریفک ایکسیڈنٹ، 401736میڈیکل ایمرجنسیز،16386 آگ کے حادثات،22091جرائم کے واقعات، 115مختلف قسم کے دھماکے،7بم بلاسٹ،1096ڈوبنے کے واقعات،580عمارت گرنے کے واقعات اور 83017مختلف واقعات پر پیشہ ورانہ مہارت سے ریسکیو سروس فراہم کی اس کے علاوہ 2004سے اب تک ریسکیو 1122 مجموعی طور پر 5436280مریضوں کو 4705328 ایمرجنسی کالز پر ریسکیو کر چکا ہے۔ جن میں1719542روڈ ایکسیڈنٹ2268310میڈیکل ایمرجنسیز،103149آگ کے حادثات،7185عمارات گرنے کے واقعات،169178جرائم،9239ڈوبنے کے حادثات،1412مختلف قسم کے دھماکے اور 427313دیگرایمرجنسیز شامل ہیں۔ میٹنگ کے دوران ڈاکٹر رضوان نصیر نے کہاکہ گزشتہ تیرہ سال کے دوران ریسکیو 1122ایمرجنسی سروسزفراہم کرنے کے حوالے سے کامیاب ماڈل ادارے کی حیثیت سے اُبھرکرسامنے آیا ہے ۔ ڈاکٹررضوان نصیرنے پنجاب بھر میں شہریوں کوبلاتفریق رنگ و نسل و عقیدہ کسی بھی حادثہ کی صورت میں ایمرجنسی کیئرکابنیادی حق بر وقت فراہم کرنے پرتمام ضلعی آفیسران اور ریسکیورز کو زبر دست خراج تحسین پیش کیا ۔آپ نے کہاایمرجنسیز کی اقسام کو مدِ نظررکھتے ہوئے تحقیقاتی جائزہ لیا جائے گا تاکہ پاکستان میں محفوظ معاشرے کے قیام کیلئے ٹھوس اقدامات کرتے ہوئے حادثات سے محفوظ پاکستان کا قیام عمل میں لایا جا سکے ۔













