راولپنڈی:لہتراڑ روڈ پر ڈکیتی کی واردات، چار مسلح نقاب پوش ڈاکووں کی موبائل شاپ نقب زنی

 
0
1818

ڈیڈھ لاکھ ملایت کے موبائل اور90 ہزار نقد  لے اڑے

اسلام آباد، اگست 12(ٹی این ایس):صنم چوک لہتراڑ روڈ پر ڈکیتی کی واردات چار نقاب پوش ڈاکووں اسلحہ سمیت موبائل شاپ میں گھس گئے، دوکان کے مالک عرفان اشرف اور ملازمین کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنالیا۔موبائلز، کاونٹر کے شیشے توڑ کر ایک لاکھ پچاس ہزار سے زائد کے موبائل لے گئے  جاتے ہوئے سیف سے 90 ہزار سے زائد کی نقدی بھی لے اڑے، اعجاز موبائل کے مالک عرفان اشرف کے مطابق چاروں ڈاکووں  د ران ڈکیٹی مقامی پوٹھوہاری اور ھندکو ٹائپ کی زبان میں گفتگو کرتے تھے جلد بازی میں ایک ڈاکووں سیف سے کیش نکالتے ھوئے اپنانقاب اورپستول بھی چھوڑ گیا انہوں نے پولیس کو بروقت اطلاع دی، ایس پی رورل خود جائے وقوعہ دیکھنے موقع پر آئے یاد رھے کہ تھانہ کورال  میں سٹریٹ کرائم اور گن پوائنٹ پر ڈکیتیوں اور خواتین سے سرعام پر س اورموبائلز چھیننے کی واردتیں پولیس روکنے میں بے بس ھے اس قبل جیولری کی دوکان پر ڈکیتی ھو چکی ھے جس میں ڈاکووں جیولری کی شاپ لوٹ کے لے گئے پولیس ابھی اس واردات کے ملزمان بھی پکڑنا تو درکنار تلاش کرنے اور ٹریس نہیں کر سکی اور موبائل شاپ پر ڈکیتی کی نئی واردات ہو گئی۔