قابض اسرائیلی فوج نے ایک اور فلسطینی نوجوان کو شہید کر دیا

 
0
226

فلسطین 18 جنوری 2022 (ٹی این ایس): ناجائز صیہونی ریاست مظلوموں پر قہر ڈھانے سے باز نہ ٓائی،قابض فوج نے ایک اور نوجوان کو شہید کر دیا،دو روز میں شہداء کی تعداد چار ہو گئی۔

رملہ میں جاری سرچ آپریشن کے دوران اسرائیلی فوج نے جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک اور فلسطینی نوجوان کو شہید کردیا اس طرح 2 دنوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد 4 ہوگئی۔

گزشتہ روز اسی علاقے میں چھ گھنٹے کے طویل سرچ آپریشن کے دوران اسرائیلی فوج نے تین فلسطینی نوجوانوں کو فائرنگ کرکے شہید کردیا تھا۔

محاصرے کے دوران داخلی اور خارجی راستوں کو بند کردیا گیا تھا۔ حماس نے غیر قانونی آباد کاری والے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا تھا کہ فلسطین کے نوجوان کسی بھی طاقت کو اپنے گھروں پر قابض ہونے نہیں دیں گے اور اپنے بنیادی حقوق کا دفاع کریں گے۔

اسرائیلی فوج کی جارحیت سے غزہ کی پٹی اور مغربی کنارے پر حالات نہایت کشیدہ ہو گئے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے چیک پوسٹس پر نفری میں اضافہ کردیا ہے اور بلا وجہ شہریوں کو تنگ کیا جا رہا ہے۔