امریکی کارٹون سیریز’’ٹِین ٹائیٹنزگو‘‘پر بننے والی اینی میٹڈمووی 27 جولائی کوریلیز ہوگی

 
0
2618

نیویارک جولائی 20(ٹی این ایس)مشہور امریکی کارٹون سیریز’’ٹِین ٹائیٹنزگو‘‘پر بننے والی اینی میٹڈمووی 27 جولائی سے بڑے پردے کی زینت بنائی جارہی ہے۔یہ داستان بیسٹ بوائے نامی سپر ہیرو کی ہے جو اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کرفلم بنانا چاہتا ہے لیکن ولن ان کیلئے مشکلات کے پہاڑکھڑے کردیتا ہے ۔ فلم کے مرکزی کرداروں پر گریگ سائیپس، ول آنیٹ، اداکارہ کرسٹن بیل سمیت دیگر ہالی وڈ ستاروں نے پس پردہ آواز دی ہے۔ایکشن اور کامیڈی کا تڑکا لگی اینی میٹڈ فلم27 جولائی کو بچوں بڑوں کا دل جیتنے کیلئے سنیماء گھروں کی زینت بنے گی۔