اسلام آباد جولائی 20(ٹی این ایس): چیئرمین نادرا عثمان مبین کی سربراہی میں آج ایک اعلیٰ سطحی اجلاس نادرا ہیڈکوارٹر میں ہوا۔جس میں عام انتخابات کے پیش نظر شناختی کارڈ کی بروقت پرنٹنگ اور 25جولائی سے پہلے ان کی ترسیل کو ممکن بنانے، چوبیس گھنٹہ پرنٹنگ کا عمل جاری رکھنے، اور ملک بھر میں تمام نادرا آفس کو کھلے رکھنے کے فیصلے کیئے گئے۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیاہے کہ 25جولائی کوہونے والے عام انتخابا ت کے پیش نظرنادرا انتطامیہ نے تمام شناختی کارڈ بشمول نارمل کیٹگری کو ہنگامی بنیادوں پر پرنٹ کیا جائے گا۔ایسے تمام شناختی کارڈز کی درخواستیں بشمول نارمل جو 16 جولائی سے پہلے موصول ہوئیں ان کو ترجیحی بنیادوں پر پرنٹ کیا جا رہا ہے۔
جبکہ 16 جولائی سے نادرا تمام درخواست گذاروں سے ان کے پرانے کارڈ ضبط نہیں کر رہا۔ ایسے شناختی کارڈ جن کی معیاد ختم ہو چکی ہے وہ بھی عام انتخابا ت میں ووٹ ڈالنے کے اہل ہوں گے۔
ملک بھر میں تمام نادرا سینٹربشمول ہفتہ و اتوار رات نو بجے تک کارڈ کی ترسیل کے لئے کھلے رکھنے کا فیصلہ۔25 جولائی عام انتخابات کے دن 2 بجے تک تمام نادرا دفاتر کارڈ کی ترسیل کے لئے کھلے رکھنے کا فیصلہ۔نادرا نے متعلقہ کوریئر کمپنی کو بھی ہفتہ و اتوارملک بھر میں ترسل کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کار دیئے۔