اسامہ بن لادن  کے بیٹے حمزہ بن لادن کو ختم کرنے کیلئے برطانوی کمانڈوز شام میں  وارد

 
0
1116

لندن،اکتوبر 02 (ٹی این ایس) برطانوی فضائیہ کی خصوصی فورس’’ ایس اے ایس ‘‘ کے اہلکاروں نے کچھ عرصہ قبل القاعدہ کے مقتول سربراہ اسامہ بن لادن کے بیٹے حمزہ بن لادن کو ختم کرنے شام میں داخل ہوگئی ہیں ۔

اس بات کا  انکشاف برطانوی اخبار’’ڈیلی اسٹار‘‘ نے اپنی ایک رپورٹ میں کیا۔ اخبار نے برطانیہ کی  مذکورہ مشہور “فورس” کے ایک ذریعے کا بیان نقل کیا ہے کہ “ہم جلد یا بدیر اس کو ڈھونڈ نکالیں گے۔ وہ جب بھی چوکا تو ہمیں اپنا منتظر پائے گا”۔ تاہم اخبار نے ذریعے کا نام ظاہر نہیں کیا۔ رپورٹ کے مطابق خصوصی برطانوی فورسزحمزہ بن لادن کے خلاف گھات لگا کر بیٹھی ہیں جس نے کئی برس اپنا تعاقب کرنے والوں کی نظروں سے اوجھل رہ کر پہلے پاکستان اور پھر ایران میں وقت گزارا۔

ڈیلی اسٹار کے مطابق حمزہ اپنے والد اسامہ بن لادن کی تیسری بیوی خیریہ صابر (سعودی) کی اکلوتی اولاد ہے اور وہ القاعدہ تنظیم نئے سرے سے تشکیل دینے کا ارادہ رکھتا ہے۔ اخبار کے مطابق ” ایک زمینی ذریعہ شام میں حمزہ سے متعارف ہوا ہے اور اس نے بہت اہم انٹیلی جنس معلومات حاصل کی ہیں۔

اخبار کا کہنا ہے کہ مشترکہ بین الاقوامی اتحاد کا “اسپیشل آپریشن یونٹ” شام میں حمزہ بن لادن اور اس کے ساتھیوں کو تلاش کرنے کا مشن انجام دیگا اور  برطانیہ کی ایس اے ایس کے اہلکار اس یونٹ کا بنیادی ستون ہیں۔ اس یونٹ کا منصوبہ حمزہ کو ڈرون طیارے کے ذریعے ہلاک یا پھر ممکن ہو سکے تو ساتھیوں سمیت گرفتار کرنا ہے۔ یونٹ کے افراد تمام تر مطلوب سامان اور آلات سے لیس ہیں جن میں خصوصی نشانچی اور سیٹلائٹ کی معاونت شامل ہے۔

اسامہ کا 27 سالہ بیٹا حمزہ بن لادن القاعدہ کے موجودہ سربراہ ایمن الظواہری کا داماد ہے۔ اس کے دو بچے ہیں ، بیٹی کا نام خیریہ اور بیٹے کا سعد ہے۔ 2001 میں قندھار میں اسامہ کے ایک بیٹے محمد بن لادن کی شادی کے موقع پر بنائی گئی وڈیو میں کم عمر حمزہ بھی نظر آیا۔ اس موقع پر اس نے اپنے والد کا تحریر کیا ہوا قصیدہ بھی پڑھا۔ 11 ستمبر 2001 کے حملوں کے بعد حمزہ ایران منتقل ہو گیا جس نے القاعدہ تنظیم کی اہم شخصیات اور ان کے اہل خانہ کو سینے سے لگایا۔ حمزہ کا تازہ ترین ظہور دو ہفتے قبل منظر عام پر آنے والی آڈیو ریکارڈنگ  سے ہوا ہے جس میں اس نے شام میں جنگجو گروپوں کے درمیان مصالحت پر توجہ مرکوز رکھتے ہوئے ان پر ایک پرچم تلے متحدہ ہونے کے لیے زور دیا۔