بلاول اسپورٹس اسٹیڈیم کی کروڑوں روپے کی زمین من پسند لوگوں کو عنایت  

 
0
462

نوبشاہ، اکتوبر 03 (ٹی این ایس):  محکمہ اسپورٹس نے قاضی احمد روڈ پر واقع بلاول اسپورٹس اسٹیڈیم کی کروڑوں روپے کی زمین کوڑیوں کے بھاؤ بیج دیئے یا الاٹ کردیئے. مگر کوئی پوچھنے والا نہیں۔.

ٹی این ایس کے ذرائع کو معلوم ہوا کہ یہ کروڑوں روپے کا سرکاری پلاٹ ضلعہ دادو کے رہائشی مختیار ڈاوچ کو  کرائے پر دیا گیا ہے یا الاٹ کیا گیا دوسری جانب اس پلاٹ پر یاسر وگن نامی شخص تعمیراتی کام کروا رہا ہے. اس پلاٹ پر بلاول اسپورٽس فوڈ کورٹ، مرچی 360 کے نام سے ہوٹل بنایا جارہا ہے۔

ذرائع نے جب یاسر سے  رابطہ کیا تو انھوں  نے بتایا کہ انکا  اس سے کوئی واسطہ نہیں ہے  دراصل یہ  مختیار ڈاوچ کی پراپرٹی ہے.

سابق انچارج بلاول اسپورٹس اسٹیڈیم کمپلیکس اصغر نے بتایا ہے کہ  کروڑوں روپے کی یہ سرکاری زمین کرایہ پر دی گئی ہے مگر جب  اسٹیڈیم کے موجودہ انچارج فدا حسین ڈاہری  سے اس بارے میں استفسار کیا گیا تو انھوں نے اس بارے میں لاعلمی کا اظہار کیا۔.

سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کرکٹ کے اسٹیڈیم کی کروڑوں روپے کی سرکاری زمین کس طرح کرائے پر دی گئی اور اس پر کس کس نے کتنی کرپشن کی ؟ نوابشاہ کی انتظامیہ یہاں تک کہ سول سوسائٹی بھی آنکھوں کالی پٹیاں پہنے نظر آتی ہیں۔ نوبشاہ کے ذی حس لوگ  مطالبہ کرتے ہیں کہ نیب، ایف آئی اے، اور اینٹی کرپشن نیند سے جاگ جائیں اور اس بڑی کرپشن کا نوٹس لیں۔.