صدر ممنون حسین نے انتخابات بل 2017 کی توثیق کردی

 
0
355

اسلام آباد اکتوبر 3 ( ٹی این ایس) صدر مملکت ممنون حسین نے دونوں ایوانوں سے منظور ہونے والے انتخابات بل 2017 کی توثیق کردی صدر مملکت کی توثیق کے بعد بل کو قانون کی حیثیت حاصل ہوگئی جس کے بعد سرکاری ملازم کے سوا ہر شہری سیاسی جماعت بنانے اور اس کا رکن بننے کا اہل ہوگا نئے قانون کے تحت ہر شہری سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے یا عہدے دار بننے کا بھی اہل ہوگا۔ خیال رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کے بعد انہیں ایک مرتبہ پھر پارٹی صدر بنانے کے لئے مسلم لیگ نے انتخابات بل 2017  متعارف کرایا جسے پہلے سینیٹ اور پھر قومی اسمبلی سے منظور کرایا گیا۔