ہری پور (ٹی این ایس) صدرہری پورپریس کلب حنیف اخترکی 3ایم پی اوکے تحت گرفتاری کی بھرپورمذمت کرتے ہیں ،صحافی برادری سراپااحتجاج ہے ،حنیف اخترنے ہمیشہ حق وسچ کی صحافت کوفروغ دیاہے بحیثیت صدرپریس کلب افواج پاکستان ،سیکیورٹی اداروں کے ساتھ کھڑے رہے ہیں

 
0
5

ہری پور (ٹی این ایس) بنیاں المرصوص کے حق میں ریلیوں کی قیادت کرتے ر ہے ہیں ،بعض سازشی عناصرنے اداروں اورصحافیوں کے درمیان خلیج پیداکرنے کی ناکام کوشش کی ہے،ریاستی ادارے اپنے حنیف اخترکی غیرقانونی تھری ایم پی اوکے تحت گرفتاری کے فیصلے پرنظرثانی کرے تاکہ صحافی برادری میں پائی جانے والی تشویشش کاخاتمہ ممکن ہوسکے ،ان خیالات کااظہارگزشتہ روزہری پورپریس کلب کے ہنگامی اجلاس سے قائمقام صدرابرارتنولی،جنرل سیکرٹری ملک محمداقبال،نائب صدربخت زادہ خان،فنانس سیکرٹری یاسرخان ،جائنٹ سیکرٹری ملک ارشد،سینئرصحافیوں سیداعظم شاہ ،چوہدری عبدالباسط،نیازحیدرمغل،ڈاکٹرآصف،جاویدعباسی،راجہ گل رحمان،صدرالیکٹرانک میڈیاایسوسی ایشن سردارآصف،عمران سالار،یاورعباس،طارق محمود،حارث سواتی،رضوان قریشی،احمدسلطان،عقیل احمدسمیت دیگرنے خطاب کرتے ہوئے کیااجلاس میں پرنٹ والیکٹرانک میڈیاسے تعلق رکھنے والے صحافیوں نے کثیرتعدادمیں شرکت کی عہدیداران وممبران پریس کلب نے متفقہ طورپرصدرپریس کلب حنیف اخترکی گرفتاری کے خلاف متفقہ طورپرمذمتی قراردادمنظورکی مقررین نے کہاکہ ہری پورپریس کلب نے صدرحنیف اختر کی قیادت میںہمیشہ مثبت صحافت کوفروغ دیاہے سیکیورٹی اداروں اورافواج پاکستان کے حق میں ریلیاں اورتقاریب کے انعقاد کوممکن بنایاسازشی عناصرنے پریس کلب اوراداروں کے درمیان خلیج پیداکرنے کی ناکام کوشش کی ہے ارباب اختیارحنیف اخترکوفی الفوررہاکرکے صحافی برادری میں پائی جانے والی بے چینی اورتشویش کاخاتمہ کریں صوبہ بھرکے پریس کلبز سے مل کرحنیف اختر کی گرفتاری پرلائحہ عمل طے کریں گے تمام پریس کلبزسے روابط کاسلسلہ شروع ہوچکاہے بہت جلدحنیف اخترممبران پریس کلب کے درمیان موجودہوں گے بعض شرپسندعناصرباہربیٹھ کرپریس کلب خلاف کے بے بنیادپراپیگنڈہ کررہے ہیں پشاورہائی کورٹ ایبٹ آبادڈبل بینچ کے 3فیصلوں کی روشنی میں آئینی کابینہ موجودہے جواپنی ذمہ داریاں بھرپورطریقے سے سرانجام دے رہی ہے ۔