اسلام آباد (ٹی این ایس) راولپنڈی کے تھانہ تھانہ بنی کی حدود میں چند روز قبل خنجر کے وار سے شہری کو قتل کرنے والا شخص گرفتار کر لیا گیا بنی پولیس نے واردات کے بعد فرار ہونے میں ملزم کو ٹیکنیکل ذرائع سے گرفتار کیا، آر اے بازار پولیس نے ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر بغض کار کرنے والے دو بھائیوں کو گرفتار کر لیا دونوں نے تشدد اور چوری کی بوگس کالیں کی تھیں دریافت پر دونوں کا آپس میں مکان کی تقسیم کا تنازعہ نکلا کالرز کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں گرفتار کر لیا گیا،زرین اسنا پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں میں دو منشیات سپلائرز کو گرفتار کرکے 03 کلو سے زائد چرس برامد کرلی تھانہ صدر بیرونی نے منشیات سپلائر سے 01 کلو 900 گرام چرس برآمد کی پولیس نے منشیات سپلائرز 01 کلو 260 گرام چرس برامد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیا, اسلحہ اور شراب فرشوں کے خلاف کاروائیوں میں پولیس نے 05 افراد کو حراست میں لیکر 10 لیٹر شراب اسلحہ و ایمونیشن برآمد کیا، زیر حراست افراد کے خلاف کاروائیاں تھانہ وارث خان، بنی ،اور تھانہ چونترہ، کے علاقوں میں کی گئیں ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا کہ منشیات اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے افراد قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے،













