نواز شریف مسلم لیگ ن کے بلامقابلہ صدر منتخب

 
0
424

اسلام آباد اکتوبر 3 ( ٹی این ایس ) پاناما کیس کے فیصلے کے بعد  نااہل ہونے والے سابق وزیراعظم نواز شریف کو مسلم لیگ ن کا بلا مقابلہ صدر منتخب کرلیا گیا ہے مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کا اجلاس کنونشن سینٹر میں شروع ہوچکا ہے جہاں نوازشریف کی بطور پارٹی صدر توثیق کے بعد ان کی کامیابی کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا مسلم لیگ (ن) میں پارٹی صدر کے انتخاب کے لئے امیر افضل مندوخیل نے ریٹرننگ آفیسر اور راجا نیازی نے سیکریٹری کے فرائض انجام دیے۔۔۔ ۔

مسلم لیگ ن کے پارٹی صدر کے انتخاب کے لئے اسلام آباد کے کنونشن سینٹر میں تقریب جاری ہے جس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما راجا ظفرالحق، سرتاج عزیز اور یعقوب ناصر بھی شریک ہیں وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق، وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنااللہ زہری، امیر مقام، صابر شاہ اور وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر بھی اسٹیج پر موجود ہیں  جب کہ میاں نوازشریف بھی کنونشن سینٹر پہنچ گئے ہیں ۔

وزیر مملکت طارق فضل چوہدری نے مسلم لیگ (ن) کے صدر کے انتخاب کے لئے سابق وزیراعظم نواز شریف کے کاغذات نامزدگی جمع کرا ئے، طارق فضل چوہدری نواز شریف کے تجویز کنندہ اور رانا افضل تائید کنندہ تھے پارٹی صدرکے انتخاب کے لئے کاغذات نامزدگی صبح ساڑھے 9 بجے تک وصول کیے جانے تھے تاہم نواز شریف کے مقابلے میں کسی امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے