عدالت آنے والوں کی فہرست میں وزیر داخلہ  کا نام شامل نہیں تھا، جوانوں نے وہی کیا جسکی ان کو  ہدایات کی گئی تھی،کسی کو غیر ضروری طور پر نہیں روکا گیا ، پر رینجرز کی وضاحتی  رپورٹ پیش

 
0
371

اسلام آباد، اکتوبر 02 (ٹی این ایس):  رینجرز نے وزیر داخلہ احسن اقبال کو احتساب عدالت میں داخلے سے روکے جانے  کی وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر داخلہ  کا نام عدالت آنے والوں کی فہرست میں شامل نہیں تھا اس لیے انکو عدالت میں داخلے سے روکا گیا ۔

پیر کی صبح وزیر داخلہ احسن اقبال اور دیگر وفاقی وزراء کو رینجرز اہلکاروں نے اسوقت  احتساب عدالت میں داخل ہونے سے روک دیا گیا جب سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے مذکورہ عدالت میں حاضر ہونا تھا ۔اس  پر وزیر داخلہ  نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے   رینجرز کے انچارج برگیڈئیر کو طلب کر لیا لیکن برگیڈئیر حاضر نہیں ہوئے ۔

وزیر داخلہ نے اس واقعہ پر رینجرز سے رپورٹ طلب کر لی ۔رینجرز حکام نے اس واقعہ پر رپورٹ تیار کروا کے وزیر داخلہ کو بھجوا دی ۔رپورٹ میں یہ وضاحت پیش کی گئی کہ  عدالت آنے والوں میں انکا نام  شامل نہیں تھا  چنانچہ صرف ان لوگوں کو عدالت جانے دیا گیا جن کے نام فہرست میں شامل تھے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رینجرز کے جوانوں نے وہی کیا جسکی ان کو  ہدایات کی گئی تھی اور یہ کہ کسی کو غیر ضروری طور پر نہیں روکا گیا ۔