تحریکِ انصاف 8 اکتوبر سے شریف خاندان  کے خلاف بڑی عوامی رابطہ مہم شروع کرے گی

 
0
357

اسلام آباد،اکتوبر 02 (ٹی این ایس): چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے  شریف خاندان  کے خلاف بڑی عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ جس کے تحت وہ شہراقتدارسمیت پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخوا کے بڑے شہروں میں جلسے کریں گے۔

 چیئرمین تحریک انصاف نے اس سلسلہ میں  ملک بھر میں 13 جلسوں کے پلان کی منظوری دیدی ہے۔ پروگرام کے مطابق عمران خان 8 اکتوبر کوبونیر اور 14 اکتوبرکو پشاورمیں عوامی میدان لگائیں گے،15 اکتوبرکو گوٹکی کے علاقے اباڑو میں جلسہ عام اور 22 کو اسلام آباد میں ورکرزکنونشن سے خطاب کریں گے، اس مہم کے تحت عمران خان  28اکتوبر کو میانوالی، 29 اکتوبرکو منڈی بہاوالدین اور 5 نومبر کو اٹک  کے علاوہ  لیہ، تونسہ شریف ، خانیوال ، مظفر گڑ اور احمد پورشرقیہ میں بھی جلسوں سے خطاب کریں گے۔پی ٹی آئی کےان  جلسوں میں شریف خاندان کے احتساب کا معاملہ اٹھایا جائے گا۔