آرمی چیف نے اسپیشل کور کمانڈرز کانفرنس کل طلب کرلی

 
0
462

راولپنڈی،اکتوبر 02 (ٹی این ایس) :  پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر باجوہ نے اسپیشل کور کمانڈرز کانفرنس کل طلب کر لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق آرمی چیف  نے افغانستان کے اہم ترین دورے کے بعد اب کل بروز منگل اسپیشل کور کمانڈرز کانفرنس طلب کر لی ہے۔ کانفرنس میں داخلی اور خارجی سطح کی سلامتی کی صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا۔