لندن (ٹی این ایس) غزہ میں امن قائم ہونے کی امید پر پِیس بورڈ میں شمولیت اختیار کی ہے، وزیراعظم شہباز شریف

 
0
5

لندن (ٹی این ایس): (آئی پی ایس) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ غزہ پیس بورڈ میں غزہ میں امن قائم ہونے کی امید پر شمولیت اختیار کی ہے۔
لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کو غزہ پیس بورڈ میں شمولیت کی دعوت ملی تھی، وفاقی کابینہ نے غزہ پیس بورڈ میں شمولیت کا اختیار دیا تھا، غزہ پیس بورڈ میں اس امید کے ساتھ شمولیت اختیارکی کہ غزہ میں امن قائم ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے فلسطینیوں کو عزت اور وقار کے ساتھ ان کے حقوق ملیں گے اورغزہ کی تعمیر نو ہوگی، ڈیووس کا بہت اچھا دورہ رہا، ڈیووس میں آئی ایم ایف کے ایم ڈی سے ملاقات ہوئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹرمپ نے پاکستان کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکیا، جنگ رکوانے پر ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا، جنگ رکنے پر جنوبی ایشیا کے لاکھوں لوگوں کی زندگیاں بچ گئیں۔