اسلام آباد ،جنوری 21(ٹی این ایس):قومی احتساب بیورہ سے سودے بازی کرنے والے سندھ کے 42افسران کی نوکریاں خطر میں پڑ گئیں ۔زرائع کے مطابق چیف سیکرٹری سندھ رضوان میمن نے توہین عدالت کی کارروائی سے بچنے کے لئے کرپشن کی رقم نیب کو واپس کرنے کے لئے 42افسران کو نوکری سے برطرف کرنے کے شوکاز نوٹس جاری کر دیئے ۔جن میں وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کے بہنوئی اور سابق ڈپٹی کمشنر کورنگی سید مہدی شاہ بھی شامل ہیں ۔
ذرائع کے مطابق نیب کی رقم واپس کرنے والے 562افسران اور ملازمین کے خلاف کارروائی کے متعلق 25جنوری کوسندھ ہائی کورٹ میں سماعت ہو گی ۔ تمام 42با اثر افسران کو برطرفی کے قانون کے تحت شوکاز نوٹس بھی جاری کر دیئے گئے ہیں ۔جبکہ مجموعی طور پر 562وی آر کرنے والے افسران کو شو کاز نوٹس بھی دیئے جا رہے ہیں ۔













