آرمی چیف کی سعودی ولی عہد اور بری فوج کے سربراہ سے  اہم ملاقاتیں

 
0
339

ریاض ، فروری 02 (ٹی این ایس): آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور بری فوج  کے سربراہ لیفٹیننٹ  جنرل فہد بن ترکی بن عبد العزیز سےعلیحدہ علیحدہ ملاقات کی ہے  ، ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات اور علاقائی سیکورٹی صورت حال پر گفتگو کی گئی۔
خبر رساں ادارے ”سعودی پریس ایجنسی کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی ، ملاقات میں سعودی ولی عہد نے آرمی چیف سے عسکری میدان میں دوطرفہ تعلقات میں بہتری کے معاملات پر گفتگو کی۔