فنی خرابی کے باعث مدینہ ، مکہ اور جدہ کے کئی محل تاریکی میں ڈوب گئے

 
0
397

ریاض،04اپریل(ٹی این ایس):سعودی عرب کی بجلی فراہم کرنے والی کمپنی نے مدینہ منورہ، مکہ مکرمہ اور جدہ کے بعض محلوں سے بجلی کے انقطاع پر معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اچانک خرابی کے باعث منگل اور بدھ کی درمیانی شب متعدد محلوں سے بجلی کی فراہمی میں تعطل ہوگیا۔ غیرملکی خبررساںں ادارے کے مطابق بجلی فراہم کرنے والی کمپنی کے ترجمان نے جاری بیان میں کہاکہ ماہرین نے خرابی کو دور کرتے ہوئے بجلی بحال کردی ہے تاہم تکلیف کے لئے معذرت خواہ ہیں ۔ واضح رہے کہ جدہ کے الحمدانیہ، النسیم، بنی مالک، الروضہ اور قویزہ میں بجلی کی فراہمی میں اچانک تعطل ہوگیا جس کے باعث مذکورہ محلے تاریکی میں ڈوب گئے۔ مشترکہ آپریشن روم911نے ٹویٹر پر اپنے اکاؤنٹ میں کہا کہ مرکزی اسٹیشن میں خرابی کے باعث بجلی کا انقطاع ہوا ہے۔