عمان ، گھر میں آگ لگنے سے 8 افراد جاں بحق

 
0
397

 

مسقط ،نو مبر29(ٹی این ایس): مقامی ذرائع کے مطابق کل بروز منگل کو عمان کے شہر برکاء میں ایک گھر میں آگ بھڑک اٹھی ۔ آگ کے نیتجے میں 8 افراد جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں ایک ماں اور اسکی5 بیٹوں کے ساتھ ساتھ گھر کی ملازمہ بھی شامل تھی۔ مرنے والوں میں سے کچھ بچے بھی تھے جنکی عمریں سات سے پندرہ سال کے درمیان تھیں۔ فائر فائٹرز اطلاع ملتے ہی جائے حادثہ پر پہنچے اور صبح 4 بج کے 35 منٹ پر آگ پر قابو پانے میں کامیاب ہوئے۔ حادثہ برکاء کے السلام کے علاقے میں پیش آیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ان تمام افراد کی موت کافی مقدار میں دھواں اندر چلے جانے سے ہوئی تھی۔