ہمارا لاہور کے دھرنے سے کوئی تعلق نہیں ہے ،مولانا خادم حسین رضوی

 
0
672

لاہور،نو مبر 29(ٹی این ایس):تحریک لبیک کے سربراہ مولانا خادم حسین رضوی نے کہا ہے کہ ہمارا لاہور کے دھرنے کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے بس مجھے یہ پتہ ہے کہ وہاں پر اشرف آصف جلالی دھرنا دے رہے ہیں اور مجھے یہ بھی پتا ہے کہ وہاں پر کیا گفتگو فرمائی جا رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ وہ جو گفتگو فرما رہے ہیں ان کی اپنی مرضی ہے ،ان کی یہ گفتگو نہیں فرمانی چاہے جبکہ ہمارے ساتھ تحریک لبیک کے ساتھ بہت سے لوگ تھے اور وہ لوگ جو ہمارے شہید ہوئے ہیں ان کو شہید کرنے والوں کے خلاف آیف آئی آر درج کروائی جائے گی اور شہدا کے خاندان کی کفالف بھی تحریک لبیک کے ذمہ ہے انہوں نے ہمارے شہدا کو پیسے دینے کی پیشکش کی تھی لیکن ہم نے پیسے لینے سے انکار کر دیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ لاہور کے دھرنے کو ختم کروانا ہماری ذمہ داری نہیں ہے ہم نے جس جگہ دھرنے کروائے تھے وہ ہم نے پریس کانفرنس کے ذریعے ختم کروا دیئے ہیں ۔