پشاور ٗ نامعلوم مسلح افرادکی فائرنگ سے باپ جاں بحق ٗ بیٹا شدید زخمی

 
0
324

پشاور فروری 3(ٹی این ایس)پشاور کے علاقے بیری باغ میں نامعلوم مسلح افرادکی فائرنگ سے باپ جاں بحق اور بیٹا شدید زخمی ہو گیا۔ ہفتہ کو پشاور کے علاقے بیری باغ میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں باپ جاں بحق اوربیٹا شدید زخمی ہو گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق باپ اور بیٹے کو گھر جاتے ہوئے مسلح افراد نے نشانہ بنایا ٗریسکیو حکام نے موقع پر پہنچ کر دونوں کو ہسپتال منتقل کر دیا ٗ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دیں۔