باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سول ایوی ایشن کے 32 فرنٹ لائن ورکرز کورونا میں مبتلا

 
0
205

پشاور 19 مئی 2021 (ٹی این ایس): باچا خان اںٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سول ایوی ایشن کے 32فرنٹ لائن ورکرز کورونا میں مبتلا ہوگئے ، بیرون ملک سے آنیوالے کورونامثبت مسافرکورونا کے پھیلاؤ کا سبب بنے۔

پشاور ایئرپورٹ منیجر نے 32فرنٹ لائن ورکرز کے کورونا میں مبتلاہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کورونا میں مبتلا زیادہ تر ایئرپورٹس پر کام کرنیوالے ویجلنس،ایئرپورٹ سروسزکا عملہ شامل ہیں۔

ایئرپورٹ منیجر کا کہنا تھا کہ کورونا میں مبتلا برج آپریٹرز ،ایچ آر اور میڈیکل کا عملہ بھی متاثر ہوا ، بیرون ملک سے آنیوالے کورونامثبت مسافرکورونا کےپھیلاؤکا سبب بنے۔

پشاور ایئرپورٹ پر خلیجی ممالک سے آنیوالے80سے زائد مسافرکورونا میں مبتلا تھے ، ایئرپورٹ منیجر کا کہنا تھا کہ ایئرپورٹ کو ڈس انفیکٹ کرنے کیساتھ اسپرےبھی کیاجارہاہے۔

یاد رہے تین روز قبل شارجہ سے آنے والی پرواز کے 27 مسافروں میں کورونا کی تصدیق ہوئی تھی، جس کے بعد محکمہ صحت نے کورونا متاثرہ مسافروں کو قرنطینہ کیلئے مقامی اسپتال منتقل کردیا تھا۔

دوسری جانب سول ایوی ایشن اتھارٹی نے جعلی کورونا سرٹیفکیٹ کےذریعے مسافروں کو پشاورلانے کے معاملے پر کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر نجی ایئر لائن کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک پرواز کا اجازت نامہ منسوخ کردیا تھا۔