خیبرپختونخوا،ضلع دیر بالا میں نکاح پر نکاح کرنے والے جوڑے کافائرنگ کر کے قتل

 
0
319

پشاور ،نو مبر06(ٹی این ایس):خیبرپختونخواکے ضلع دیر بالا میں نکاح پر نکاح کرنے والے جوڑے کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا ہے ۔ اچر کلے کے رہائشی داد نامی نوجوان نے تقریبا دو سال قبل نکاح پر نکاح کر کے علاقے سے فرار ہو گیا تھا تاہم گزشتہ روز جب میاں بیوی اپنے آبائی علاقے میں واپس آئے تو انہیں نا معلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق مقتول داد پولیس اہلکار تھا ،پولیس نے دونوں لاشیں تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دیں اور جائے وقوع سے شواہد اکھٹے کر کے مختلف زاویوں سے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے ۔