خیبرپختونخوا ،تین اضلاع میں پولیو کے خاتمے کی مہم شروع

 
0
500

پشاور ،نو مبر06(ٹی این ایس): خیبرپختونخوا کے تین اضلاع میں انسداد پولیو مہم شروع ،مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے پانچ لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچا ئو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ پیر کو خیبرپختونخوا کے تین اضلاع میں پولیو کے خاتمے کی مہم آج شروع ہو گئی ہے جو تین روز جاری رہے گی ۔ ان اضلاع میں دیربالا،دیرزیریں اورچترال شامل ہیں۔مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے پانچ لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے پلائے جائیں گے۔پولیو ٹیموں کی سیکیورٹی یقینی بنانے کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔