عمران خان ،انتخابی اصلاحات قانون سپریم کورٹ میں چیلنج

 
0
380

اسلام آباد ،نو مبر06(ٹی این ایس): سربراہ تحریک انصاف عمران خان نے انتخابی اصلاحات قانون سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا، درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ قانون کے تحت نااہل شخص پارٹی صدر نہیں بن سکتا ۔آئین سے متصادم قانون سازی بنیادی حقوق کے منافی ہے، درخواست میں وفاق اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے ۔ پیرکو عمران خان نے انتخابی اصلاحات قانون سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا، عمران خان نے انتخابی قانون کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی ، درخواست میں وفاق اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا ہے۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ قانون کے تحت نااہل شخص پارٹی صدر نہیں بن سکتا ، آئین سے متصادم قانون سازی بنیادی حقوق کے منافی ہے۔