حیدرآباد،افسر شاہی کا غلط فیصلہ،300 معذور افراد رل گئے

 
0
412

حیدرآباد فروری 3(ٹی این ایس)حیدر آباد میں افسر شاہی کے غلط فیصلے سے300 سے زائد معذور افراد رل گئے، افسران نے ستم یہ کیا کہ انٹرویو عمارت کی پہلی منزل پر رکھ دیا گیا ۔خصوصی افراد کو ملازمت کے انٹرویو کے لیے گراونڈ فلور کے بجائے پہلی منزل پر بلالیا ، چلنے اور کھڑے ہونے سے معذور امیدواروں کے لیے پہلی منزل تک پہنچنا ہی عذاب ہو گیا۔تین سو سے زائد معذور افراد کو خصوصی کوٹے کی اسامیوں پر بھرتی کے سلسلے میں انٹرویو کیلئے بلوایا گیا ، شہباز بلڈنگ کی پہلی منزل پر انٹرویو کے لیے پہنچنا معذور افراد کے لیے پہاڑ سر کرنے جیسا مشکل ہوگیا ۔سیڑھیاں چڑھنا دو بھر ہوا تو وہاں تعینات پولیس اہلکاروں کو رحم آگیا اور انہوں نے سیڑھیاں چڑھانے اور اتارنے میں معذور امید واروں کی مدد کی ۔امیدواروں کا کہنا تھا کہ وہ معذور ہیں ، ان کا خصوصی خیال رکھنا چاہیے تھا اور انٹرویو گراونڈ فلور پر لینے چاہیے تھے ۔