قصور ،پولیس نے جنوری میں 7ڈکیت گینگز کے23ارکان ،203خطرناک اشتہاری مجرموں عدالتی مفروران کو گرفتار کرلیا

 
0
285

قصور فروری 3 (ٹی این ایس) پولیس نے ماہ جنوری کے دوران7 ڈکیت گینگ کے23ارکان اور 203خطرناک مجرمان اشتہاری و عدالتی مفروران کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے 4ملین روپے مالیت کا مال مسروقہ اور ناجائز اسلحہ برآمد کیا ۔تفصیلات کے مطابق قصور پولیس نے ماہ جنوری کے دوران درجنوں سنگین وارداتوں میں ملوث7بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کے 23ارکان کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے 4ملین مالیت کا مال مسروقہ اور کثیر تعداد میں ناجائز اسلحہ برآمد کیا،اسی طرح قتل ،ڈکیتی ،رابری ،راہزنی اور دیگر سنگین وارداتوں میں مطلوب135خطرناک اشتہاری اور68عدالتی مفروران کو گرفتار کیا گرفتار ہونے والے اشتہاریوں میں ٹاپ ٹین اشتہاری بھی شامل ہیں، جرائم پیشہ افرادکے خلاف چلائی جانے والی خصوصی مہم کے دوران106منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے23کلو گرام چرس،1390لٹر شراب ،280لیٹر لاہن اور4چالو بھٹیاں برآمد کر کے مقدمات درج کیے گئے جبکہ94 جرائم پیشہ افراد کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ4رائفل ،20بندوق،60پسٹل ،3کاربین ،1کلاشنکوف اور3میگزین برآمد کر کے مقدمات درج کیے گئے،9 قماربازی کے اڈوں پر چھاپے مارے گئے اور 38ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے داؤ پر لگی ہزاروں روپے کی رقم برآمد کی گئی۔ڈی پی اوقصور زاہد نواز مروت نے کہا ضلع قصور میں ڈاکوؤں ،چوروں،منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن روزانہ بنیاد پر جاری رہے گا نیشنل ایکشن پلان کے تحت سرچ آپریشن کیے جائیں گے اورضلع قصور سے کریمنلز کا قلع قمع کر کے شہریوں کو تحفظ فراہم کیا جائے گا۔