کوہاٹ ،قتل ہونیوالی عاصمہ کے آبائی گھر میں چھٹے روزبھی تعزیت کا سلسلہ جاری رہا

 
0
333

پشاور فروری 3 (ٹی این ایس)کوہاٹ میں قتل ہونے والی عاصمہ کے آبائی گھر لکی مروت سرائے نورنگ میں چھٹے روزبھی تعزیت کا سلسلہ جاری رہا ،عمائدین اور سیاسی وسماجی جماعتوں کے قائدین کی آمد جاری ہے کوہاٹ میں قتل ہونے والی میڈیکل کی طالبہ عاصمہ کے آبائی علاقے لکی مروت میں چھٹے روزبھی تعزیت کا سلسلہ جاری ہے ،علاقے میں سوگ کا سماں ہے اورہر آنکھ اشک بار ہے،تعزیت کے لیے بڑی تعداد میں لکی مروت قبائل اور عمائدین بھی عاصمہ کے گھر آرہے ہیں،گزشتہ دنوں گرینڈ قبائل جرگے میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ تیرہ فروری کو عاصمہ رانی قتل کیس کی سماعت کے لیے تشکیل کردہ کمیٹی کے اراکین سپریم جائیں گے۔جرگہ ممبران اسلام آباد پریس کلب اور پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ بھی کیاجائے گا ۔