پاک ،ْافغان سرحدی علاقے میں دو گروپوں میں تصادم ،ْ8 افراد جاں بحق

 
0
264

چاغی ،فروری 04(ٹی این ایس): بلوچستان کے پاک افغان سرحدی علاقے برچہ کے قریب دو گروپوں میں مسلح تصادم کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔لیویز ذرائع کے مطابق تنازع زمین کے تنازع پر ہوا، جس کے باعث دونوں گروپوں کی جانب سے ایک دوسرے پر فائرنگ کی گئی جس سے 8 افراد جاں بحق ہوئے,متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔تصادم میں ہلاک ہونے والے 8 افراد میں سے 6 کا تعلق ایک قبیلے جبکہ 2 افراد دوسرے قبیلے سے ہے ،ْ علاقے کے حالات کشیدہ ہونے اور واقعہ کے فوری بعد لیویز اور سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔واضح رہے کہ گزشتہ کئی ہفتوں سے دو قبائل کے درمیان زمین کا تنازع تھا، جس کے بعد 4 فروی کی صبح فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوا تھا۔