ایف بی آئی سے متعلق میمونے میری بریت ثابت کردی،ٹرمپ

 
0
387

واشنگٹن،فروری 04(ٹی این ایس):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ڈیموکریٹس کی جانب سے لکھے گئے ایف بی آئی پر تنقید سے متعلق میمو نے روس سے متعلق تحقیقات میں میری بریت ثابت کردی ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹوئیٹر پرجاری بیان میں انہوں نے اس میمو کو ظلم کی شکل قراردیا۔انہوں نے کہاکہ میمونے ٹرمپ کو مکمل طور پر بری کردیا ہے مگر روسی ظلم بدستور جاری ہے جس کی کوئی انتہا نہیں۔انہوں نے کہا کہ ایک سال تک جاری رہنے والی تحقیقات کا کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوا ہے۔ روس کے ساتھ ملی بھگت کا الزام اب ختم ہوگیا ہے۔ انہوں نے وضاحت کی تحقیقات کے دوران عدالت کی راہ میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی گئی۔ٹرمپ نے مزید لکھا کہ روس کی مداخلت کے حوالے سے تحقیقات امریکا کے لیے عار ہیں۔ روس کے ساتھ روابط جوڑنے کی کوشش ملک کے اعلیٰ عہدیداروں، وزارت انصاف اور وفاقی تحقیقات اداروں کے کردار کو مشکوک بنانے کی کوشش ہے۔