یمنی جنگ کے 1800 متاثرین میں شاہ سلمان ریلیف مرکز کی امداد

 
0
669

ریاض،فروری 04(ٹی این ایس):خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے یمن کے جنگ زدہ شہریوں کی بحالی کے لیے قائم کردہ شاہ سلمان ریلیف مرکز کی جانب شبوہ گورنری میں جنگ سے متاثرہ 1800 شہریوں میں مالی امداد تقسیم کی گئی۔عرب ٹی وی کے مطابق یہ امدادی سامان شبوہ گورنری کی عسیلان کے جعبور قصبے میں تقسیم کی گئی۔ امدادی سامان میں خوراک، خیمے اور کمبل شامل ہیں۔شاہ سلمان ریلیف سینٹر کی طرف سے متاثرہ میں 300 خیمے،1800 کمبل، 600 بستر اور سردی سے بچنے کے لیے گرم کپڑے تقسیم کیے گئے۔اس موقع پر عسیلان ڈاریکٹوریٹ کے ڈائریکٹر جنرل اور مآرب میں شاہ سلمان ریلیف سینٹر کے مندوب موجود تھے۔امداد سے مستفید ہونے والے شہریوں نے سعودی عرب کی حکومت بالخصوص شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی امدادی کاوشوں پران کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔